Sbs Urdu -

  • Autor: Vários
  • Narrador: Vários
  • Editor: Podcast
  • Duración: 126:46:17
  • Mas informaciones

Informações:

Sinopsis

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episodios

  • How a literacy and numeracy program is helping adults open up career options - خواندگی سے کاریگری تک — ایک پروگرام جو زندگیاں بدل رہا ہے

    28/10/2025 Duración: 04min

    One in five Australians, or around three-million adults, have low literacy or numeracy skills - and it can have a big impact on how people are able to engage in every day life. Programs are in place across the country to help people improve their skills and achieve their life goals. Including one in Tasmania, helping adults become work ready. - آسٹریلیا میں ہر پانچ میں سے ایک شخص — یعنی تقریباً تیس لاکھ بالغ افراد — ایسے ہیں جن کی خواندگی یا حساب کتاب کی صلاحیت کم ہے، اور یہ اُن کی روزمرہ زندگی میں شمولیت پر گہرا اثر ڈال سکتی ہے۔ آسٹریلیا بھر میں ایسے پروگرام جاری ہیں جن کا مقصد لوگوں کی مہارتوں کو بہتر بنانا اور اُنہیں اپنی زندگی کے مقاصد حاصل کرنے میں مدد دینا ہے۔ تسمانیا میں ایک ایسا ہی پروگرام بالغ افراد کو روزگار کے لیے تیار کر رہا ہے۔

  • What are Australia’s fishing laws and rules? - آسٹریلیا میں ماہی گیری کے قواعد و ضوابط

    28/10/2025 Duración: 08min

    Thinking of going fishing in Australia? Make sure you are familiar with local regulations, including licensing systems, closed seasons, size limits, permitted gear, and protected species. - آسٹریلیا میں مچھلی پکڑنے جانے کا سوچ رہے ہیں؟ تو آپ کو مقامی قوانین سے واقف ہونا ضروری ہے، جس میں لائسنسنگ سسٹم، بند موسم، حجم کی حد، اجازت شدہ سامان، اور محفوظ شدہ اقسام شامل ہیں۔

  • Music, Lights and Love, Diljit Dosanjh Brings a New Vibe to Sydney - موسیقی،روشنی اور محبت، سڈنی میں دلجیت دوسانج کا نیا رنگ

    27/10/2025 Duración: 05min

    Sydney came alive as the global Punjabi superstar Diljit Dosanjh took the stage for an unforgettable concert. Fans had been eagerly awaiting this night, and it did not disappoint, filled with music, lights, love, and culture all in one place. From electrifying performances to heartfelt melodies, this show was a perfect blend of rhythm, emotion, and celebration. - سڈنی ایک یادگار رات کا حصہ بن گیا جب عالمی پنجابی سپر اسٹار دلجیت دوسانج نے مداحوں کو ایک ناقابلِ فراموش کنسرٹ سے محظوظ کیا۔ موسیقی، روشنی، محبت اور ثقافت سب کچھ ایک ہی جگہ اور ایک ہی شام میں محسوس کیا گیا۔ توانائی سے بھرپور پرفارمنس سے لے کر دل کو چھو لینے والی دھنوں تک، یہ شو تال، جذبات اور جشن کا بہترین امتزاج ثابت ہوا۔ دلجیت دوسانج کے مداحوں کے تاثرات سماعت کیجیے اس پوڈ کاسٹ میں۔

  • AI agent that can speak your language: Can it humanise business calls? - اے آئی ایجنٹ جو آپ کی زبان بول سکتا ہے: کیا یہ کاروباری کالز سے انسانی آپریٹر کی طرح نمٹ سکتا ہے؟

    27/10/2025 Duración: 15min

    Canberra-based Pakistani-origin Muhammad Omer Zubair has introduced an AI agent that, according to him, enables businesses to handle calls and messages. Listen how this AI agent understands and responds to queries in human-like communication. - کینبرا کے پاکستانی نژاد محمد عمر زبیر نے ایک ایسا AI ایجنٹ متعارف کروایا ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ کاروباروں کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے کالز اور میسجز کو خودکار طریقے سے ہینڈل کرنے کے امکانات فراہم کرتا ہے۔ وہ بتاتے ہیں کہ یہ ایجنٹ غیر متوقع سوالات کا جواب دینے کے ساتھ صارف کو اپنی مرضی سے جوابی انداز منتخب کرنے کی آزادی بھی دیتا ہے۔ عمر نے ایس بی ایس اردو کو بتایا کہ یہ ایجنٹ مختلف زبانوں میں بھی کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ۔تفصیل جانئے اس پود کاسٹ میں۔

  • مختصر خبریں: پیر 27 اکتوبر 2025

    27/10/2025 Duración: 04min

    آسٹریلوی مسابقت اور صارف کمیشن [[اے ٹرپل سی]] نے مائیکروسافٹ کے خلاف صارفین کے قانون کی مبینہ خلاف ورزی کے لیے مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

  • Is your job burning you out? Experts say better boundaries and workplace connections can help - ملازمت چھوڑنے پر غور کرنے والے آسٹریلین کی تعداد روزبروز کیوں بڑھ رہی ہے؟

    27/10/2025 Duración: 05min

    Despite a growing awareness around mental health, research shows burnout in the workplace is still a major challenge. Experts say without proper training and healthy boundaries in the workplace, more and more Australians will consider leaving their jobs in the next year. - ذہنی صحت کے بارے میں بڑھتے ہوئے شعور کے باوجود تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ کام کی جگہ پر کام کی ذیادتی کا دباؤ یا برن آؤٹ اب بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کام کی جگہ پر مناسب تربیت اور صحت مندانہ حدود قائم نہ کی گئیں تو آنے والے سال میں مزید آسٹریلین اپنی ملازمت چھوڑنے پر غور کریں گے۔

  • ہفتہ رفتہ : جمعہ 24 اکتوبر 2025

    24/10/2025 Duración: 07min

    وزیر اعظم البانیزی کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اہم معدنیات کے معاہدے کے بارے میں مزید خبریں متوقع ہیں

  • پرتھ میں مہاجرین اور پناہ گزینوں کے لیے مفت تیراکی پروگرام جو مختلف ثفاقتوں کو قریب لا رہا ہے

    24/10/2025 Duración: 13min

    پرتھ میں "سوئم فار ریفیجیز" کے نام سے ایک تیراکی پروگرام جاری ہے جو آسٹریلیا آنے والے مہاجرین اور پناہ گزینوں کے لیے منعقد کیا جاتا ہے، اور اس میں تمام لوگ رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس پروگرام کی کمیونٹی کوآرڈینیٹر ردا ملک کے مطابق خواتین کو ان کی روایتی ضروریات کے مطابق مکمل طور پر نجی، خواتین کے لیے مخصوص سیشنز میں تیراکی سکھائی جاتی ہے۔ افغان نژاد صائمہ رحمانی بھی ان خواتین میں شامل ہیں جو بطور مہاجر آسٹریلیا آئیں اور انہی کلاسوں کے ذریعے تیراکی سیکھی۔ وہ اس پروگرام کو خواتین کے لیے نہایت فائدہ مند قرار دیتی ہیں۔ تفصیل سنئے اس پوڈ کاسٹ میں۔

  • Breastfeeding reduces the risk of breast cancer, researchers say - نئی تحقیق: دودھ پلانا خواتین کو چھاتی کے سرطان سے بچا سکتا ہے

    24/10/2025 Duración: 03min

    Australian researchers have found breastfeeding can protect women against breast cancer by building up their immunity. According to a new study, pregnancy and breastfeeding produces infection-fighting T-cells that help guard against abnormal cells that could develop into cancer. - بچوں کے لیے ماں کے دودھ کے طبی فوائد پر کئی دہائیوں سے تحقیق کی جا رہی ہے۔ اب پیٹر میک کالم کینسر سینٹر کے محققین نے ایک نئی تحقیق شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ حمل اور دودھ پلانا خواتین کو چھاتی کے سرطان سے بچانے میں بھی مددگار ہو سکتا ہے۔

  • ADF official may be sent to Israel as part of US-led mission | Morning News Bulletin 23 October 2025 - غزہ میں امن کی کوششیں - امریکی رابطہ مرکز میں آسٹریلوی افسر تعینات

    24/10/2025 Duración: 06min

    Reports an Australian defence official to be sent to Israel as part of a US-led mission; At least six killed as Russia and Ukraine launch overnight missile strikes; And in netball, The Diamonds gets closer to regain the Constellation Cup trophy. - آسٹریلیا نے غزہ خطے میں استحکام کے لیے عالمی کوششوں کو تقویت دینے کے مقصد سے ایک آسٹریلین ڈیفنس فورس ((ADF)) رابطہ افسر اسرائیل میں قائم نئے امریکی قیادت والے رابطہ مرکز میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ ستمبر کو صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو نے یہ منصوبہ مشترکہ طور پر پیش کیا، جس میں کئی عرب اور مسلم ممالک سے مشاورت کی گئی، مگر قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اس میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو شامل نہیں کیا گیا۔

  • New fellowships paving the way for new companies and new hope - تحقیق سے تجارت تک کا سفر — وکٹوریہ کی نئی فیلوشپ نئی امیدوں کی بنیاد

    23/10/2025 Duración: 06min

    A new initiative has been launched in the Australian state of Victoria to promote research entrepreneurship — the transformation of scientific innovation into real-world business ventures. Under its Research Fellowship Program, Breakthrough Victoria has, for the first time, selected three distinguished researchers who will receive support to turn their scientific discoveries into commercial impact. - آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا میں ریسرچ انٹرپرینیورشپ — یعنی تحقیقی کاروباریت — کو فروغ دینے کے لیے ایک نیا منصوبہ متعارف کرایا گیا ہے۔ Breakthrough Victoria سے متعلق مزید سنیئے نور کرشمہ شیخ اور کینوا پٹیل کی یہ گفتگو۔

  • مختصر خبریں : جمعرات 23 اکتوبر 2025

    23/10/2025 Duración: 04min

    میلبورن کے جنوب مشرق میں فرینک سٹن پیئر سے دو افراد شدید ہوا کے باعث میں سمندر میں بہہ جانے کے بعد جان کی بازی ہار گئے۔

  • مختصر خبریں : بدھ 22 اکتوبر 2025

    22/10/2025 Duración: 06min

    چین کی وزارت دفاع نے آسٹریلیا کی جانب سے جنوبی چین سمندر میں غیر محفوظ فوجی کارروائیوں پر کی جانے والی تنقید کو مسترد کر دیا ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان بن جیانگ نے 22 اکتوبر کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ آسٹریلیا کی رپورٹ غلط ہے اور آسٹریلوی جہاز نے غیر قانونی طور پر چینی فضائی حدود میں داخل ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

  • An Inning of Peace in Darwin, the story of Waseem Akram and Vikrant Sharma’s friendship - سڈنی سکسرز کا بابرستان فین زون, آسٹریلیا کوخواتین کے ون ڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کو شکست

    21/10/2025 Duración: 06min

    In the Australian city of Darwin, Pakistani-born Waseem Akram and Indian-born Vikrant Sharma have shared a strong friendship for the past fifteen years. Despite the political tensions between Pakistan and India, their bond is a living example that sports, love, and humanity transcend borders. In multicultural Australia, their story carries a beautiful message of peace, respect, and brotherhood. Listen in, a special tale of cricket and friendship, told by Waseem and Vikrant themselves in this podcast. - بھارت نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کوخواتین کے ون ڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کو شکست دے کر تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر لیا۔ سڈنی میں ہوا پاکستان اور انڈیا کا فرینڈلی ہاکی میچ ، آسٹریلیا کا سڈنی کرکٹ گراؤنڈ بنے گا بابرستان،ارشد ندیم کا پہلا ٹرینیگ سیشن اگلا ہدف اسلامک سالیڈیریٹی گیمز ، اس پوڈ کاسٹ میں۔

  • پاکستان رپورٹ: پاک افغان تعلقات معمول پر آنے لگے

    21/10/2025 Duración: 07min

    پاکستان اور افعانستان کے درمیان قطر میں ہونے والے معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر آنا شروع ہوگئے ہیں۔اپوزیشن اتحاد نے قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کو نیا اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے نئے سیاسی اتحاد کی رجسٹریشن کی کوشش ناکام ہوگئی؟ اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے تین افراد کو ملنے کی اجازت مل سکی۔ تحریک انصاف کی جانب سے خیبرپختونخواہ کی مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

  • مختصر خبریں : منگل 21 اکتوبر 2025

    21/10/2025 Duración: 04min

    امریکہ نے اپنے سینئر مشیروں کو یروشلم میں اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے بھیجا ہے تاکہ انہیں درپیش سکیورٹی چیلنجوں اور سیاسی مواقع پر بات چیت کی جا سکے۔

  • Understanding treaty in Australia: What First Nations people want you to know - آسٹریلیا میں معاہدے کو سمجھنا:جانئے جو اولین اقوام کے لوگ آپ کو بتانا چاہتے ہیں

    21/10/2025 Duración: 06min

    Australia is home to the world’s oldest living cultures, yet remains one of the few countries without a national treaty recognising its First Peoples. This means there has never been a broad agreement about sharing the land, resources, or decision-making power - a gap many see as unfinished business. Find out what treaty really means — how it differs from land rights and native title, and why it matters. - آسٹریلیا ایک ایسا ملک ہے جہاں آج بھی دنیا کی قدیم ترین ثقافت موجود ہے، لیکن ابھی بھی اُن چند ممالک میں شامل ہے جن کے پاس اپنے انڈیجنس لوگوں کو تسلیم کرنے کے لئے کوئی قومی معاہدہ نہیں ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ زمین، وسائل، یا فیصلہ سازی کے اختیارات کو شیئر کرنے کے بارے میں کبھی بھی ایک وسیع معاہدہ نہیں ہوا - بہت سے افراد اس کو ایک نامکمل امر کے طور پر دیکھتے ہیں۔ خوش آمدید آسٹریلیا کی اس قسط میں جانئے کہ معاہدہ واقعی کیا معنی رکھتا ہے —یہ زمین کے حقوق اور مقامی عنوان سے کیسے مختلف ہے، اور یہ کیوں اہم ہے۔

  • Helping young people overcome extremism: What works? - SBS Examines: نوجوانوں کو انتہا پسندی سے نکالنے میں مدد کے لئے مؤثر حکمت عملی کیا ہے؟

    21/10/2025 Duración: 05min

    Addressing violent extremism has typically been seen as an issue for law enforcement. But experts say local communities could be the key to change. - پرتشدد انتہا پسندی سے نمٹنے کو عام طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ایک مسئلے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی کمیونٹیز تبدیلی کی کلید ہو سکتی ہیں۔

  • Australian government considering offshore recognition of migrant skills to cut costs and delays - حکومت غور کر رہی ہے کہ تارکین وطن کی مہارتوں کی تصدیق بیرون ملک کی جائے

    20/10/2025 Duración: 04min

    Home Affairs Minister Tony Burke is studying offshore recognition of skills to reduce waiting times for skilled migrants and address workforce shortages. - وزیر داخلہ ٹونی برک نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت آسٹریلیا پہنچنے کے بعد تارکین وطن کے طویل انتظار کے اوقات سے بچنے کے لئے مہارتوں کو غیر ملکی طور پر تسلیم کرنے پر غور کر رہی ہے۔

  • ورلڈ فلم فیسٹیول کانز تک جانے والی فلم اسماعیل کی تخلیق کار عائشہ فاروق سے ملیئے

    20/10/2025 Duración: 17min

    عائشہ فاروق ایک پاکستانی نژاد آسٹریلین فلم میکر ہیں جن کی فلم اسماعیل حال ہی میں ورلڈ فلم فیسٹیول کانز اورپرتھ مسلم فلم فیسٹیول کے لئے منتخب ہوئی ہے انہوں نے ایس بی ایس اردو سے گفتگو میں اپنے اب تک کے سفر اپنی فلم کے لئے انسپریشن اور اپنے آئندہ آںے والے منصوبوں پر گفتگو کی ہے سنئے اس پوڈ کاسٹ میں

página 13 de 57