Sinopsis
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episodios
-
مختصر خبریں : بدھ 22 اپریل 2026
22/04/2026 Duración: 03minامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کی درخواست پر ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کرے گا. ایرانی پارلیمان کے رکن نے امریکا کے ساتھ مذاکرات “ کو غیر دانشمندانہ قرار دیا ہے۔
-
پاکستان رپورٹ: ایران امریکہ مذاکرات میں غیر یقینی برقرار
22/04/2026 Duración: 07minامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کی درخواست پر ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کرے گا، جبکہ فوجی تیاری اور ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رہے گی۔ جنگ بندی کی کوئی حتمی مدت مقرر نہیں، اور ایران نے امریکا پر خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔
-
The overlooked story: Aboriginal and Torres Strait Islander service on ANZAC Day - نظر انداز کی گئی کہانی: اینزیک ڈے پر ابوریجنل اور ٹوریس اسٹریٹ آئی لینڈر کی خدمت
21/04/2026 Duración: 07minEach year Australians gather on ANZAC Day to remember those who served in wars, conflicts and peacekeeping missions. But whose stories are we remembering? Are there stories we don’t always hear? In this episode we explore an important part of Australia’s history that has often been overlooked—the service of Aboriginal and Torres Strait Islander peoples. - ہر سال آسٹریلین لوگ اینزیک ڈے پر جمع ہوتے ہیں تاکہ ان لوگوں کو یاد کیا جا سکے جنہوں نے جنگوں، تنازعات اور امن مشن میں خدمات انجام دیں۔ لیکن ہم کس کی کہانیاں یاد کر رہے ہیں؟ کیا ایسی کہانیاں ہیں جو ہم ہمیشہ نہیں سنتے؟ اس قسط میں ہم آسٹریلیا کی تاریخ کے ایک اہم حصے کا جائزہ لیتے ہیں جسے اکثر نظر انداز کیا جاتا رہا ہے—ابورجینل اور ٹوریس اسٹریٹ آئی لینڈر لوگوں کی خدمت۔
-
مختصر خبریں: منگل21 اپریل 2026
21/04/2026 Duración: 05minآسٹریلیا کے وزیر خزانہ جم چالمرز نے کہا ہے کہ ایران بحران کے اثرات ملکی معیشت پر نمایاں ہوں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتیں مہنگائی میں اضافہ کریں گی اور کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کریں گی، جبکہ روزگار کے مواقع بھی دباؤ کا شکار ہو سکتے ہیں۔ حکومت آئندہ بجٹ میں اخراجات کو متوازن رکھنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، خاص طور پر بڑے فلاحی پروگرامز کے اخراجات پر نظر ثانی کی جا رہی ہے۔
-
امریکہ میں ایک اور دل دہلا دینے والی اجتماعی فائرنگ — 8 بچوں کی ہلاکت کے بعد غم و غصہ
20/04/2026 Duración: 06minامریکہ میں گھریلو تشدد کے خلاف مؤثر اقدامات اور مزید وسائل کی فراہمی کے مطالبات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ یہ مطالبات اُس ہولناک واقعے کے بعد سامنے آئے ہیں جسے دو برس سے زائد عرصے میں ملک کی مہلک ترین اجتماعی فائرنگ قرار دیا جا رہا ہے۔ جنوبی ریاست لوزیانا کے شہر شریوپورٹ میں ایک مسلح شخص نے آٹھ بچوں کو گولی مار کر قتل کر دیا، جس کے بعد پولیس کی فائرنگ سے وہ خود بھی ہلاک ہو گیا۔
-
Australia's Niue Island Community Honours ANZAC Pioneers - آسٹریلیا کی نیوئے آئی لینڈ کمیونٹی اینزیک کے پیش روؤں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے
20/04/2026 Duración: 06minForgotten ANZACs from the Pacific Island of Niue. Descendants recall the tragedy filled journey of 150 volunteers, from an isolated tropical atoll, who were thrust into the cauldron of World War I. - بحر الکاہل کے اینزک جزیریرے نیوئے کے 150 افرد کی نسلیں اپنے ان بھولے بسرے آباو اجداد کو یاد کرتی ہیں جو ایک گرم اور مرطوب علاقے سے ایسے تکلیف دہ سفر پر روانہ ہوئے جس نے انہیں جنگ عظیم اول کی بھٹی میں جھونک دیا
-
مختصر خبریں: پیر 20 اپریل 2026
20/04/2026 Duración: 05minامریکہ کا کہنا ہے کہ اس نے خلیجِ عمان میں ایک ایرانی مال بردار جہاز کو اُس وقت قبضے میں لے لیا جب وہ بحری ناکہ بندی توڑ کر آبنائے ہرمز کی جانب بڑھنے کی کوشش کر رہا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق جہاز کے عملے نے امریکی بحریہ کے جنگی جہاز کی جانب سے دی جانے والی متعدد وارننگز کو نظر انداز کیا، جس کے بعد امریکی بحریہ نے جہاز کے انجن روم کو نشانہ بنا کر اسے ناکارہ بنا دیا۔ بعد ازاں امریکی میرینز نے جہاز پر چڑھائی کر کے اسے اپنے قبضے میں لے لیا۔
-
Future of Engineering in Australia and Regional towns: Are there jobs for engineers? - آسٹریلیا اور ریجنل علاقوں میں انجینرنگ کا مستقبل: کیا انجینئرز کے لئے ملازمتیں موجود ہیں؟
20/04/2026 Duración: 11minThe engineering sector in Australia is currently going through a number of challenges, however there are still employment opportunities for skilled engineers in a variety of industries, especially in regional areas where development projects are progressing rapidly. A panel discussion with engineers working at Darwin highlighted the issues facing the sector, the need for skills and future possibilities. Engineers Waqar Ali Khan, Ali Ashraf, Fahd Khan and Marghub Khan shared their experiences and observations in this panel discussion. - آسٹریلیا میں انجینئرنگ کا شعبہ اس وقت کئی چیلنجز سے گزر رہا ہے، تاہم اس کے باوجود مختلف صنعتوں میں ہنر مند انجینئرز کے لیے روزگار کے مواقع موجود ہیں، خاص طور پر ریجنل علاقوں میں جہاں ترقیاتی منصوبے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ ڈارون میں کام کرنے والے انجینئرز کے ساتھ ایک پینل گفتگو میں اس شعبے کو درپیش مسائل، مہارتوں کی ضرورت اور مستقبل کے امکانات پر روشنی ڈالی گئی۔ اس پینل ڈسکشن میں انجینئرز وقار علی خان، علی اشرف، فہد خان اور مرغوب خان نے اپنے تجربات اور مشاہدات شیئر کیے۔
-
The old politics of blaming refugees: insights from Dunya Aslam Khan’s 20 years on the frontlines - مہاجرین کو سیاسی قربانی بنانا: دنیا اسلم خان کے بیس سالہ کیرئیر کا آنکھوں دیکھا حال
17/04/2026 Duración: 06minAfter two decades working with displaced families, Dunya Aslam Khan has witnessed the human cost of conflict, climate crises, and forced migration up close. Her experience reveals a troubling pattern: while refugees flee unimaginable loss, their stories are often reshaped into political talking points — from global flashpoints to national debates in countries like Australia. - آسٹریلیا کا شمار دنیا کے ان گنے چنے ممالک میں ہوتا ہے جو ہجرت کی کہانیوں سے بنا ہے اور جہاں مختلف زبانیں، مختلف ثقافتیں، اور دنیا بھر سے آئے لوگوں نے اسے ایک خاص پہچان دی ہے۔ آج کل مہاجرت سے متعلق شور و غوغا کی فضا میں ہم ایک مشکل سوال کا جواب ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ جب دنیا کے مختلف حصوں میں لوگ اپنے گھروں سے بے دخل ہو رہے ہیں، تو ہم یہاں بیٹھ کر اس سے جڑی تلخ حقیقتوں کو کیسے سمجھیں؟
-
ہفتہ رفتہ : جمعہ 17 اپریل 2026
17/04/2026 Duración: 07minوزیر اعظم انتھونی البانیز نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا نے 100 ملین لیٹر اضافی ڈیزل درآمدات حاصل کر لی ہیں۔ وزیر اعظم نےملائیشیا کے ہم منصب انور ابراہیم کے ساتھ رسمی مذاکرات کے لیے کوالالمپور میں ہیں، تاکہ تیل کے بحران کے دوران دونوں ممالک کے درمیان توانائی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
-
ملک میں پروفیشنلز کی شدید کمی, پھر امیگریشن پر پابندیاں کیوں؟ حکومتی وزیر اینی ایلی کی گفتگو
17/04/2026 Duración: 05minوزیر برائے ملٹی کلچرل ازم و اسمال بزنس اینی ایلی کہتی ہے کہ اگر امیگریشن کو محدود کیا جاتا ہے تو آسٹریلیا میں پہلے سے موجود افرادی قوت کی کمی کو کیسے پورا کیا جائے گا- انہوں نے خاص طور پر نشاندہی کی کہ ملک کو اس وقت ڈاکٹرز، نرسز اور ایج کیئر ورکرز کی شدید ضرورت ہے-
-
آسٹریلیا کے کھلاڑی گلین میکسویل نے پی ایس ایل 11 میں تاریخ رقم کردی
17/04/2026 Duración: 06minگلین میکسویل نے حیدرآباد کنگز مین اور پنڈیز کے میچ میں 10 ہزار رنز مکمل کر لیے اور پنڈیز کے بلے باز عثمان خواجہ کو آؤٹ کر کے اپنی 200 وکٹیں بھی حاصل کر لیں، میکسویل کا یہ پی ایس ایل کا پہلا سیزن ہے بکہ وہ اپنی جارحانہ بیٹنگ اور کارآمد باؤلنگ کے باعث دنیا کے خطرناک ترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں.
-
نیو ساؤتھ ویلز حکومت کے احتجاجی مظاہروں پر پابندی کے قوانین غیر آئینی قرار
17/04/2026 Duración: 03minنیو ساؤتھ ویلز کی اعلیٰ عدالت کے ایک جج نے ریاست میں احتجاج پر عائد پابندیوں سے متعلق قوانین کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔
-
‘My Music Comes from the Soil’ : Malkoo - میں اپنی مٹی سے جڑے گیت گاتا ہوں: ملکو
16/04/2026 Duración: 08minPunjabi singer Malkoo, visiting Australia from Pakistan, says his music resonates equally with Punjabi audiences across East and West. Rooted in culture and identity, his songs transcend borders, uniting listeners through a shared love of soil and heritage. - پاکستان سے آسٹریلیا کا دورہ کرنے والے معروف پنجابی گلوکار ’’ملکو‘‘ کہتے ہیں کہ مشرقی اور مغربی دونوں جانب کے پنجابی سمجھنے والے افراد ان کی موسیقی کو یکساں پسند کرتے ہیں اور انہیں دونوں جانب سے ایک جیسی محبت ملتی ہے۔
-
مختصر خبریں: جمعرات16 اپریل 2026
16/04/2026 Duración: 06minآسٹریلیا کی آخری دو باقی رہ جانے والی آئل ریفائنریز میں سے ایک کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، اور فائر ٹیمیں جیلانگ کے قریب ویوا انرجی گروپ کی سائٹ پر آگ لگنے پر ردعمل دے رہی ہیں۔ فائر اینڈ ریسکیو وکٹوریہ کے مک میک گینس کا کہنا ہے کہ آگ موگاس پلانٹ تک 30 بائی 30 مربع میٹر کے علاقے میں قابو میں رکھی گئی ہے اور کوئی کارکن زخمی نہیں ہوا
-
سوشل رپورٹ: ماڈل روما ریاض ، مس یونیورس کے بعد کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی
16/04/2026 Duración: 05minمس یونیورس پاکستان کا اعزاز اپنے نام کرنے والی پاکستانی ماڈل روما ریاض اب کانز فلم فیسٹیول میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گی، ابھرتی ہوئی ماڈل اور خواتین کے حقوق کی کارکن روما ریاض عالمی ایونٹ میں اپنی شرکت کو نہ صرف انفرادی کامیابی سے تشبیہ دے رہی ہیں بلکہ وہ کہتی ہیں کہ اس ایونٹ میں میری شرکت سے وہاں موجود شرکا کو پاکستانی کلچر، خواتین کے حقوق، آزادئ اظہار اور پاکستان سے متعلق دقیانوسی خیالات کی نفی کرنے کا موقع ملے گا۔
-
مختصر خبریں: بدھ 15 اپریل 2026
15/04/2026 Duración: 06minآسٹریلیا کے وفاقی وزیرِ خزانہ Jim Chalmers نے خبردار کیا ہے کہ عالمی معیشت میں حالیہ ہلچل کے اثرات سے آسٹریلیا بھی محفوظ نہیں رہ سکے گا۔ وہ آج امریکہ روانہ ہوں گے جہاں وہ جی-20 وزرائے خزانہ کے اجلاس میں شرکت اور جنوبی کوریا، سنگاپور، جاپان اور چین سمیت بڑے ایندھن فراہم کرنے والے ممالک کے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
-
پاکستان میں سارنگی کو زندہ رکھنے والے استاد مظہر امراؤ بندو خان
15/04/2026 Duración: 06minسارنگی موسیقی کے قدیم ترین سازوں میں سے ایک ہے، کچھ دہائیاں قبل تک پاکستان میں بھی اس قدیم اور نایاب ساز کے کئی ماہر فنکار موجود تھے، تاہم گزرتے دور کے ساتھ سارنگی نوازوں کی تعداد میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے، اس معدوم ہوتے ساز کو بچانے کیلئے پاکستان میں اس وقت صرف 7 سارنگی نواز ہی باقی رہ گئے ہیں، جن میں سے ایک بڑا نام استاد مظہرامراؤ بندو خان کا ہے، جو برصغیر میں عرصہ دراز سے اس ساز کو بجا کر زندہ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں.
-
کتابوں کے زمانے کے والدین، اسکرین کے دور کے بچے : کیا ہم ایک دوراہے پر کھڑے ہیں؟
15/04/2026 Duración: 06minایک طرف والدینکا اپنا بچپن — کتابوں، کھیلوں اور سادہ زندگی کا زمانہ اور دوسری طرف ان کے بچے اسکرینز، گیمز اور ڈیجیٹل دنیا میں پلتے ہوئے۔ کیا یہ فرق ایک خلا پیدا کر رہا ہے؟ یا یہ ایک موقع ہے — بہتر سمجھ، بہتر تربیت، اور بہتر مستقبل کا؟ آج ہم اسی سوال کا جواب ڈھونڈیں گے میلبورن کی رہائشی زہرا عتیق کی کہانی کے ذریعے۔
-
Eight people recognised for Bondi bravery - بونڈائی جنکشن چاقو حملے کے دو سال: پاکستانی سیکیورٹی گارڈ فراز طاہر اور محمد طحہٰ کے لئے بہادری کے اعزازات
15/04/2026 Duración: 06minEight people have been recognised for their bravery during the Bondi Junction shopping centre attack. Governor-General Sam Mostyn announced the special honours to mark the two-year anniversary. - گورنر جنرل سیم موسٹن نےبونڈائی جنکشن شاپنگ سینٹر کے واقعے کی دوسری برسی کے موقع پر خصوصی اعزازات کا اعلان کیا۔آٹھ افراد کو حملے کے دوران بہادری دکھانے پر اعزاز سے نوازا گیا ہے،